یہ سورت ہر کام میں فتح کے لیے بہت اکثیر ہے خاصکر دشمنانِِِِِِِِِِ دین پر غلبہ پانے کے لیے بہت ہی لاجواب ہے۔اس سورت کی فضیلت کے بارے میں چند روایت حسب زیل ہیں۔
حدیث۔۱ ابن سعد نے مجمع بن جاریہ رزی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ جب جبریل علیہ السلام اس سورت کو لے کر آے۶ تو عرض کی کہ یہ سورت آپکو مبارک ہو جبریل کی مبارکباد کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بھی آپکو مبارک باد دی۔(بخاری شریف)۔
حدیث۔۲ حضرت عمر رضی اللہ تعالی کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا اور فرمایا۔مجھے اس سورت کے بدلے میں وہ تمام چیزیں پسند نہیں جن پر سورج نے طلوع کیا۔(ترمزی)۔
حدیث۔۳
ایک روایت میں ہے کہ جو آدمی اس سورت کو رمضان مبارک کی پہلی رات میں یاد کرے گا اسے قرآن مجید یاد ہو جاے۶ گا۔(تفسیر روح المعانی)۔
جس کام میں فتح مقصود ہو تو اس سورت کو ۴۱ مرتبہ پڑھ کر اس کام کو کرنے کے لیے جاے۶ انشااللہ کامیابی اور نصرت پاے۶ گا۔
اگر کوئ شخص حج کا خواہش مند ہو تو اسے چاہیے ۴۱ روز تک اس سورت کو ۱۱ مرتبہ روزانہ پڑھے انشااللہ تعالی غیب سے اس کے لیے حج کا زریعہ بن جاے۶ گا۔غرض یہ کہ اس سورت کو پڑھنا فتوحات کی کنجی ہے